مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد ویانا میں تیل پیدا کرنے اولی تنظیم اوپیک کے وزراء تیل نے اپنے ہنگامی اجلاس میں تیل کی پیداوار میں ڈیڑھ ملین بیرل تیل کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے تیل کے وزیر علی النعیمی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیل پیدا کرنے والے رکن ممالک کی تنظیم اوپیک نے تیل کی پیداوار میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے انھوں نے کہا کہ بعض رکن ممالک 4 س 5 ملین بیرل کمی کا مطالبہ کررہے تھے لیکن ڈیڑھ ملین بیرل کی کمی پر اتفاق ہوگيا ہے۔تیل پیدا کرنے میں کمی کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں استحکام آنے کی توقع کی جارہی ہے۔
آپ کا تبصرہ